کراچی: پتنگ کی ڈور نے ایک اورمعصوم جان لے لی

103

کراچی(ویب ڈیسک) پتنگ کی ڈور نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی ۔کراچی کے علاقے کورنگی میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کے جی ون کا طالب علم معصوم عالیان اپنے والد عارف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کورنگی ساڑھے تین نمبر پر اتوار بازار کے قریب اس کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی جس سے اس کی نسیں کٹ گئیں۔ب

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

چے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ حکومت پتنگ کی ڈور پر پابندی لگائے اور اس پر عمل بھی کرائے۔انھوں نے بچے کی ہلاکت کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔یادرہے کہ پاکستان میں پتنگ کی ڈور کی وجہ سے ہر سال متعدد افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.