ٹھگز آف ہندوستان: شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا

131

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ نے فلم ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی اورسوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقیدنے کنگ خان شاہ رخ خان کا دل توڑ دیا۔ ایک برطانوی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے شاہ رخ خان نے عامرخان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا فلم کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا کچھ لوگ فلم کے ساتھ بہت ہی سختی سے پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچویں جماعت کے طالبعلم کی اپنے ہی گھر میں بڑی واردات،20 لاکھ لے اڑا

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں مجھے نہیں معلوم یہ کہنا صحیح ہوگا یا غلط لیکن میں پھربھی یہ بات شیئرکرنا چاہتا ہوں کہ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تھا تو مجھے اتنا برا نہیں لگا تھا لیکن مجھے عامرخان کے لیے بہت برا لگ رہا ہے، ایک فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی کوئی بھی یہ دعوی نہیں کرتا کہ میں نے دنیا کی سب سے اچھی فلم بنائی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کچھ لوگوں نے فلم کے لیے بہت سخت الفاظ استعمال کیے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا حوصلہ ٹوٹ گیا وہ بہترین آرٹسٹ ہیں اوربہترین پروجیکٹ کے ساتھ واپس آئیں گے۔

3 تبصرے
  1. […] ٹھگز آف ہندوستان: شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا […]

  2. […] ٹھگز آف ہندوستان: شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا […]

  3. […] کردار نبھا رہے ہیں جس کا نام بووا سنگھ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹھگز آف ہندوستان: شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے علاوہ فلم میں کترینہ کیف […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.