بے وفائی پر عاشق نے خواجہ سراء پر فائرنگ کر دی

150

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)بے وفائی پر عاشق نے خواجہ سراء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا خواجہ سراء ہسپتال منتقل ڈی پی او کے حکم پر ملزم چند گھنٹوں میں اسلحہ سمیت گرفتار ڈی ایس پی رینالہ سرکل ضیاء الحق چوہدری نے ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ اختر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقوعہ کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ رات چکنمبر 17ون اے ایل کے رہائشی خواجہ سراء ندیم عرف سویرا، غلام شفیق عرف اقراء کارنمبری 2111ایف ایس ایل پر سوار ہوکر ڈرائیور منیر احمد کے ہمراہ چکنمبر38پتوکی میلہ میں ڈانس کرنے کیلئے جارہے تھے کہ گائوں سے باہر گھات لگائے ملزمان تصور عرف شانی شاہ ولد طارق شاہ ساکن کاشف چوک پتوکی نے اپنے ساتھیوں امیرعباس، محمدآصف، بابر علی اور ایک کس نامعلوم نے ان کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی لگا کرانہیں روک لیااور اسلحہ کے زور پر ندیم عرف سویراکو زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ لیجانے لگے مزاحمت پر تصور عرف شانی شاہ نے ندیم عرف سویرا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مضروب کو ہسپتال منتقل کیاڈی ایس پی نے بتایا کہ اطلاع پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے مجھے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر میں نے ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ اختر خان کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ارشاد احمدوٹو، نصرت خاں، ناصر جمال اور حکیم یوسف پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک دیا ایس ایچ او انسپکٹر اختر خان نے ٹیم کے ہمراہ موبائل لوکیشن کی مددسے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ضلع قصور کے مختلف علاقوں سے تصور عرف شانی شاہ اوربابر علی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگرفتار ملزم تصور عرف شانی نے دوران تفتیش بتایا کہ خواجہ سراء ندیم عرف سویرا سے اس کے آٹھ سال سے تعلقات تھے اور وہ دونوں آپس میں عشق کرتے تھے چند دنوں سے ندیم عرف سویرا نے کسی اور شخص سے تعلقات استواکرلئے تھے جس کا مجھے رنج تھا اس لیے میں نے ساتھیوں سے ہم مشورہ ہوکر اس پر حملہ کیا ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او اختر خان اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کی بروقت کاروائی سے عام آدمی میں احساس تحفظ پیداہوا اور یہی ہماری ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.