دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں مکمل،بالی وڈجوڑی اٹلی روانہ

165

ممبئی(شوبز ڈیسک)دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں مکمل،جوڑا اٹلی روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھارت سے اٹلی روانہ ہوگئے ۔ 14 اور 15 نومبر کواٹلی میںدونوں کی شادی کی تقریبات ہوں گی۔بالی وڈ میںڈیسٹینیشن ویڈنگ کا رجحان بڑھتا جارہا۔تاہمڈیسٹینیشن ویڈنگ کے حوالے سے اب تک دپیکا اور رنویر کی شادی پر اس طرح تنقید سامنے نہیں آئی جس طرح ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی میں دیکھی گئی تھی۔دپیکا اور رنویر کی شادی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رنویر اور دپیکا نے شادی کے مقام کے لیے دریا کے کنارے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ کا انتخاب کیا ہے جو تین مختلف جگہوں سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.