کینیڈا: دو طیارے آپس میں ٹکراگئے

144

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کی سرزمیں پر دو چھوٹے طیارے باہم ٹکرانے سے 82سالہ پائلٹ ہلاک ہو گیا، حادثے میں ایک طیارہ گر کر تباہ جب کہ دوسریکو بحفاظت اتار لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ک مطابق اوٹاوا کے نزدیک کارپ کے علاقے میں دو طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے ، چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا اور اسے چلانے والے بیاسی سالہ شوقیہ پائلٹ ہلاک ہوگیا ۔کینیڈین پولیس کے مطابق دوسرے بڑے طیارے نے اوٹاوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کرلی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.