ڈسکہ و گردو نواح میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کو کنٹرول کر نے میں ناکام

122

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈسکہ و گردو نواح میں دودھ دہی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کو کنٹرول کر نے میں ناکام تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کوکنٹرول کر نے میں ناکام شہر بھر میں دودھ ،دہی ،چینی ،دالیں ،آٹا گھی ،گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے سرکاری ریٹس فروخت کرنے کے بجائے دکاندار اپنی من مرضی کے ریٹس لگا کر فروخت کی جا رہی ہیں اس خود ساختہ مہنگائی کو انتظامیہ کنٹرول کر نے میں ناکام نظر آرہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہے اوپر سے دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی میں اضافہ کر کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کر یں اور خود ساختہ مہنگائی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔

:::::::::::ڈسکہ کی مزید اہم خبریں:::::::::::

سالانہ عرس مبارک و درارالعلوم نقشبندیہ کا جلسہ دستار فضیلت آج 6نومبر کو منعقد ہو گا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سالانہ عرس مبارک و درارالعلوم نقشبندیہ کا جلسہ دستار فضیلت آج 6نومبر کو منعقد ہو گا تفصیلات کے مطابق علامہ محمد شریف ؒکا سالانہ عرس مبارک اور دارالعلوم نقشبندیہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت آج مورخہ6نومبر کو صبح 10بجے دارالعلوم نقشبندیہ کالج روڈ ڈسکہ میں منعقد ہورہا ہے جس میں علامہ پیر مفتی ڈاکٹر سیدطاہر نظامی بخاری آف انڈیا ،مولانا عبدالعزیز ضیاء آف لاہور خصوصی خطاب کر یں گے جبکہ خصوصی دعائے خیر پیر سید امیر الملت منور حسین نقشبندی جماعتی آف علی پور سیداں شریف کریں گے سالانہ عرس مبارک و جلسہ دستار فضیلت کی نگرانی پیر اشرف مدنی ،قاری رضوان مدنی ،قاری احسن رضا ،علامہ فاضل صابری ،علامہ غلام حسن رضا ،قاری فضل عثمان ،مولانا اکرم بغدادی ،مولانا ضیاء الحق اور علامہ شبیر حسین کریں گے اہل اسلام سے سلانہ عرس مبارک و جلسہ دستار فضیلت میں شرکت کی پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ شریک ہو کر اپننے دلوں کو دولت ایمانی سے منور کریں ۔

ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو گیا تو ملک از خود ترقی کی منازل طے کرے گا:امان اللہ گھمن
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما چوہدری امان اللہ گھمن نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو گیا تو ملک از خود ترقی کی منازل طے کرنا شروع ہو جائے گا ہم نے ارض پاکستان کو حاصل کر نے کے لیئے جو بیشمار قربانیاں دیں آج بزرگوں کی وہ لاکھوں قربانیاںاپنا حق طلب کررہی ہیںمیٹرو بسیں،اورنج ٹرین چلانے لاتعداد سڑکیں گاڑیاں اور عمارتیں کھڑی کر نے سے ملک ترقی یافتہ نہیں ہو سکتا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی ترک کر کے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں اور ملکی مفاد میں شروع ہو نے والے منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکل کر ایک عظیم قوم کہلائیں ۔

نامعلوم چوروں نے موبائل شاپ کی چھت پھاڑکر دکان لوٹ لی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم چور موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر ہزاروں رو پے مالیت کے موبائل فونز و دیگر سامان چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ ستراہ کا رہائشی شیخ محمود احمد اپنی موبائل شاپ بند کر کے گھر چلا گیا رات کی تاریکی میں نامعلوم چور دکان کی چھت پھاڑ کر دکان میں داخل ہو ئے اور دکان سے35عدد موبائل فونز ود یگر سامان مالیتی دو لاکھ پچھترہزار رو پے چرا کر لے گئے صبح دکان آنے پر وقوعہ کا علم ہوا تھانہ ستراہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دو خواتین سمیت پانچ ملزمان نے 16سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو خواتین سمیت پانچ ملزمان نے 16سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع بھگت پور کے رہائشی محمد اعتزاز الحسن کی 16سالہ ہمشیرہ سودا سلف لینے گئی کافی دیر تک واپس نہ آنے پر پتہ جو ئی کی تو معلوم ہوا کہ اسے ملزمان ذیشان ،مصطفی،اللہ رکھی ،نور اور عرفان اسے زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

موبائل فون پر خاتون کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) موبائل فون پر خاتون کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بن والہ کی رہائشی آسیہ ادریس کے موبائل فون پر کال کر کے نمرہ بی بی و نامعلوم نے اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمہ نمرہ بی بی کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈرائیور جمشید ٹرک نمبریZ/6399غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ لاری اڈا پر ٹریفک کنٹرول کر نے کے لیئے کھڑے اہلکاروں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے ٹرک کو تیز رفتار سے بھگا دیا جسے بمشکل روک کر ٹرک کو قبضہ میں لے کر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.