ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

110

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) عوامی بلڈ بنک فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ محمد غیاث کے تبادلے پر عوامی بلڈبنک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک الوداعی تقریب تھانہ سٹی میں منعقد ہو ئی جس میں سرکل ڈسکہ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز اور ڈسکہ شہرکی رفاعی سماجی اور دینی تنظیموں نے شرکت کی تقریب میں سرپرست اعلیٰ عوامی بلڈبنک بشیر احمد ناز ،صدر شہباز علی محسن ،صدر بارایسو سی ایشن عمران بٹ ،مرکزی انجمن کے تاجران میاں محمداشرف کونسلر ،کونسلر محمد توحید اقبال بٹ ،کونسلر ظہیر نذیر چوہدری ،صدر صرافہ ایسوسی ایشن ڈسکہ رانا محمد شبیر ،صدرانجمن شہر یاں رانا محمد غلام مصطفیٰ ،حافظ عبدالغفار ،چئیر مین بلدیہ خواجہ محمد عاطف رضا کے علاوہ سرکل ڈسکہ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ڈی ایس پی ڈسکہ کی کارکردگی سہراہا،اور کارکردگی پر شیلڈ پیش کی معززمہمانوں نے ڈی ایس پی محمد غیاث کو نیک تمناؤں سے الوداعی کیا آخر میں ڈی ایس پی محمد غیاث نے تما م شہر یوں کا شکریہ ادا کیا۔

::::::::::ڈسکہ کی مزید اہم خبریں::::::::::

انجمن خدمت خلق (ر) ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)انجمن خدمت خلق (ر) ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت خان عباس خاں سینئر نائب صدر انجمن ہذا بمقام پنجاب کالج ڈسکہ میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد انور مغل ایڈووکیٹ نے سابقہ اجلاس کی کاروائی ،فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال اور سیکرٹری نشرو اشاعت حاجی شیخ عرفان حمید ایڈووکیٹ نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیئے دعائے خیر کی گئی۔

سرکل ڈسکہ میںڈکیتی چوری کی تین وارداتیں
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سرکل ڈسکہ میںڈکیتی چوری کی تین وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے نقدی ،طلائی زیورات ،و دیگر سامان سے محروم مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے قریب نو ید مو ٹر سائیکل پر سوارہو کر اپنی بیوی کے ساتھ جا رہا تھا کہ راستہ کھڑے 2نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرروک کر میاں بیوی سے چارتولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کرلے گئے اور مزاحمت کر نے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے نویدکو زخمی کر دیا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیاگیا، تھانہ سٹی کے علاقہ سرکلر روڈ پر واقع شاہ جماعت آٹوز موٹر سائیکل شوروم سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر ساڑھے چار لاکھ رو پے مالیت کے آٹو پارٹس ،تیل اور نقدی چرا کر لے گئے جبکہ چونگی نمبر8کا رہائشی قاسم اپنا پکوان سنٹر بند کر کے گھر چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چورتالے توڑ کر ہزاروں رو پے مالیت چاول ،گھی اور ساڑھے چھ ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے صبح آنے پر وقوعہ کا علم ہوا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اوباش ملزم کی 9سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کو شش
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) اوباش ملزم کی 9سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کو شش مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بٰڑھ کی رہائشی راحیلہ کی 9سالہ بیٹی بازر سودا سلف لینے گئی کافی دیر تک واپس نہ آئی تلاش کر نے پر اسے ملزم محمد اشرف عرف ماڑی کی بیٹھک سے برآمد کر لیا گیا جو ملزم اس کے ساتھ زنا بالجبر کی کوشش کر رہا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

راجباہ کی برجی توڑ کر ناجائز آبپاشی کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) راجباہ کی برجی توڑ کر ناجائز آبپاشی کر نے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ ستراہ میں نہر بی آر بی کی برجی نمبر43600/Rکا ویل لیڈر توڑ کر ارشاد ولد حسن محمد کھیتوں میں ناجائز آبپاشی کر رہا تھا کہہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے خلاف تھانہ ستراہ میں مقدمہ درج کر ادیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.