شاہ رخ کی سالگرہ پر جشن اور سشمیتا سین کو بالآ خرسچا پیار مل ہی گیا

114

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک فلم میں کہا تھاچاند تارے توڑ لاؤں، ساری دنیا پر میں چھاؤں، بس اتنا سا خواب ہے۔اس فلم میں تو شاہ رخ کے یہ خواب گانے تک ہی محدود رہے لیکن اصل زندگی میں دنیا پر چھانے کی ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ اس ہفتے شاہ رخ نے اپنی 53 ویں سالگرہ منائی،اس موقع پر ان کی رہائش گاہ منت کے باہر کا منظر ان کی فلم فین کی یاد دلا رہا تھا جہاں شاہ رخ کے حقیقی مداحوں کا سیلاب ان کی ایک جھلک کا منتظر تھا اور شاہ رخ نے کسی شہنشاہ کی طرح اپنے مداحوں کے رو برو پیش ہوکر ان کی خواہش کو سر آنکھوں پر رکھا۔
سابق حسینہ کائنات سشمیتا سین کو بھی آخر کار سچا پیار مل ہی گیا،،سشمیتا سین بھی آج کل خبروں میں ہیں اور اس کی وجہ  ان کے نءے بوائے فرینڈماڈل رومن شوال ہیں، سشمیتا نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کے نئے ماڈل دوست رومن شوال ہینڈ سٹینڈ کر رہے تھے۔ ساتھ انھوں نے لکھا: یہ لمبے اور جوان ہیں اور میں ذہین اور مضبوط، محبت کا نام نظم و ضبط بھی ہے۔سشمیتا اور رومن کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں اور حال ہی میں دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیںہیں۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.