ملالہ یوسفزئی بھی یورپی رنگ میں رنگی گئی

146

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ملالہ یوسفزئی بھی یورپی رنگ میں رنگی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہی مغربی لباس میں ڈھل گئی ہیں ۔ سوشل میڈٰیا پر ملالہ یوسفزئی کی وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں یہ چیز پاکستانی عوام کے لیے کافی حیران کن ہے کیونکہ ملالہ یوسفزئی نے آج تک کبھی ایسے کپڑے زیب تن نہیں کیے حتیٰ کہ بڑی بڑی تقریبات میں بھی ملالہ یوسفزئی  پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیض میں ہی نظر آئی ہیں لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہی مغربی طور طریقے اپنانا شروع کر دیئے ۔ ملالہ یوسفزئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر پاکستانی عوام کی جانب سے جہاں تنقید کا سامنا ہے وہی پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.