شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

130

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرشعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔شعیب ملک کے منیجر امین الحق نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ شعیب اور ثانیہ بہت خوش ہیں،بیٹے کا نام اور تصاویر بہت جلد جاری کی جائیں گی۔دوسری طرف شعیب ملک نے بھی اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں اور ماں حسب معمول پرعزم ہے، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے فینز کا شکرگزار ہوں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں بھی آتی رہی مگر پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹے کی پیدائش کی خبر دیکر سب افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.