بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے والد نے بیٹی کے متعلق خاموشی توڑ د ی

183

ممبئی(شوبز ڈیسک)ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون کے والد نے بیٹی کے رنبیر کپور کے ساتھ افیئرز کے متعلق خاموشی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق معروفبالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والد نے بیٹی اور رنبیر کپور کے افیئرز سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور ان کے والد پرکاش پڈوکون نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے کئی موضوعات پر بات چیت کی گئی جب کہ دیپیکا اور رنبیر کے حوالے سے والد پرکاش نے کہا کہ ابتدا میں دیپیکا اور رنبیر کی قربتوں کی افواہوں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم ان افواہوں کے عادی ہو چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں نشر ہونے والی کچھ خبریں بے معنی اور سچ پر مبنی نہیں ہوتیں لیکن یہ سب اس پیشے کا حصہ ہیں کیوں کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ اچھا ہی ہو بلکہ منفی باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.