خواتین کی اعلیٰ تعلیم لڑکوں کی نسبت زیادہ اہم ہے :صبا ثاقب

153

لاہور (نیوز نامہ)دین ِ اسلام نے مرد و عورت کو بلا تخصیص جنس کے علم حاصل کرنے پر زور دیا ہے ، نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ نے خواتین کے حوالے سے دنیا وی امور انجام دہی اوراخلاقیات کے ہر پہلو کو واضح کیا – ضرورت اس امر کی عورت کو معاشرے میں اس مقام و مرتبہ پرفائز کیا جائے جس مقام ومرتبہ کو ہمارے آقاؐ نے متعین کیا ہے ۔ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ اور تعلیمات دنیاوی و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے اس پر عمل پیرا ہوئے بغیر اسلامی فلاحی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارالخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صباثاقب نے خواتین کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا-صبا ثاقب نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ بچیوں کو وہ مقام نہیں دیتا جو ان کا حق بنتا ہے ۔ خواتین چاہے ماں، بہن ، بیٹی یا بیوی ہو ان کے ساتھ شفقت سے پیش آنا چاہیئے ان کی تعلیم و تربیت سمیت ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو جو مقام اورا حترام بخشا اس کا تصور کسی اور مذہب یا تہذیب میں نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک عورت کو تعلیم دینے کا مطلب پورے کنبے کو تعلیم دینا ہے اس لئے ان کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم لڑکوں کی نسبت زیادہ اہم اور معاشرے کیلئے سود مند ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.