موقع واردات دیکھانے لیے جانے والا پولیس کی موجودگی میں قتل

126

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) چوری کی واردات کا موقع دیکھانے کے لیے جا نے والا پولیس کی موجودگی میں مخالفین کی فائرنگ سے قتل ،پولیس نے موقع پر موجود 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع گوجرہ کے رہائشی محمد اقبال میواتی کا بھائی گذشتہ سال قتل ہو گیا جس کا مقدمہ مقتول ناظرمیواتی اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج ہو اتھا اور ملزمان نے مخالفین کے خوف سے اپنی رہائش کہیں اور تبدیل کر رکھی تھی اور مقتول حال ہی میں جیل سے ضمانت پر آیا ہوا تھا اور بمبانوالہ پولیس کو ساتھ لے کر اپنے گھر گوجرہ میں چوری کی واردات کا موقع دیکھا نے کے لیے گیا تو محمد اقبال میواتی اور اس کے بیٹوں نے دیکھتے ہی اپنے بھائی کے مقدمہ قتل میں ملوث ریٹائرڈ فوجی ناظر میواتی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے موقع پر موجود محمد اقبال میواتی اور اس کے بیٹوں سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈسکہ کی مزید اہم خبریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قانون سے کو ئی بالاتر نہیں تجاوزات آپریشن ہر صورت میں مکمل ہو گا: اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)قانون سے کو ئی بالاتر نہیں تجاوزات آپریشن ہر صورت میں مکمل ہو گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ناجائز قابضین کے متعلق سخت احکامات جاری ہو چکے ہیںجن کی روشنی میں ڈسکہ میں بھی تجاوزات آپریشن کا آغاز ہو چکاہے جو بلا تفریق ہو گا جس کے لیئے کو ئی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر قانونی پیچیدگیاں آڑے آرہی ہیں جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تجاوزات آپریشن روک دیا گیا ہے آئندہ چند دنوں تک تمام وسائل بروئے کار لا کر ڈسکہ شہر و گردو نواح سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جس سے ڈسکہ شہر کی سڑکیں کشادہ ہو جائیں گی۔

ڈکیتی چوری کی دو مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اور گھریلو سامان سے محروم
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈکیتی چوری کی دو مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اور گھریلو سامان سے محروم تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستوکے کا رہائشی خالد جمیل کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ ستوکے پلی کے قریب پہنچا تودو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر رو ک کر اس سے 10ہزار رو پے نقدی وغیرہ چھین لی جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ پنڈوریاں کی رہائشی یاسمین بی بی نارووال گئی ہو ئی تھی کہ اس کی عدم موجودگی میں ملزمان عرفان عرف بوبی ،محسن،شیرو،احسن ،یحیی ،عتیق ،گلزار وغیرہ گھر کے تالے روڑ کر گھر سے 10تو لے کے طلائی زیورات ،30ہزار رو پے نقدی ،ٹی وی و دیگر گھریلو سامان چرا کر لے گئے واپس اانے پر وقوعہ کا علم ہوا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔

سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کا رہائشی امیر احمد نسبت روڈ پر اپنی گوشت کی دکان پر بیٹھا تھا کہ ہیرا قصائی ،علی،5نامعلوم افراد آئے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں وجہ عناد یہ ہے کہ مدعی پہلے ملزمان سے گوشت خریدتا تھا جو آج کل ان سے گوشت نہیں خرید رہا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.