عمران خان نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا

175

اسلام آباد(نیوز نامہ)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے مقامی کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا۔ و زیر اعظم عمران خان ن کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر ہے ‘ درخت آکسیجن پیدا کرنے اور کارکن ڈائی آکسائیڈ کم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر سکول کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر ہے۔ جیسے جیسے موسم گرم ہو گا بارشیں کم ہو گئیں جس سے ملک میں شدید خشک سالی کا خطرہ ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو دریائوں سے پانی پر انحصار کرتا ہے۔ درخت آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور کارکن ڈائی آکسائیڈ کو فضاء سے کم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6/2 گرلز کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا۔ عمران خان نے جھاڑو پکڑ کر صفائی بھی کی۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.