مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کا اعلان کر دیا

218

لاہور(نیوز نامہ)مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ اگر کل تک قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو بدھ سے دونوں اسمبلیوں کے باہر احتجاجاً اجلاس منعقد کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع پارٹی سیکریٹریٹ میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سی ای سی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بعض ارکان نے شہبازشریف کی گرفتاری کے رد عمل میں سڑکوں پر احتجاج کا مشورہ دیا اور بعض نے رائے دی کہ ملکی مفاد میں سڑکوں پر احتجاج نہ کیا جائے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری، وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس اور ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.