بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی کی یا د ستانے لگی،ملنے کیلئے نیب آفس پہنچ گئے

166

لاہور(نیوز نامہ) بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی کی یا د ستانے لگی،ملنے کیلئے نیب آفس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میاں شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات ۔ آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار ہونے والے شہباز شریف سے گزشتہ روز چیئرمین نیب کی اجازت سےنواز شریف نے ملاقات ۔ ملاقات میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔واضح رہےکہ 5 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ سکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.