تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی بڑی کاروائی ،موڑسائیکل چورگینگ کےخلاف اہم پیشرفت

189

ہیڈراجکاں (طلحہ ارشاد)تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی بڑی کاروائی تحصیل یزمان میں موڑسائیکل چوری کرنے والی گینک کے دو کارندے گرفتار کر لیے ۔ملزمان سے 6 موٹرسائیکلیں برآمد مزید انٹروگیشن شروع کر دی ۔ملزمان زیادہ موٹرسائیکلیں سرکاری ہسپتالوں سے چوری کرتے تھے اور آگے ایک ہزار روپے میں فروخت کردیتے تھے ۔ایس ایچ او غلام رسول بھٹی ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہو سکتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل یزمان میں موٹر سائیکل چوری کرنے والی گینک کے دو کارندے تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے پکڑ لئیے ۔عرصہ دراز سے ملزمان نے علاقے میں ات مچا رکھی تھی اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاری کیلے ایک ٹیم بنا رکھی تھی ٹیم کی سربراہی شہزاد بابر si کر رہے تھے ۔

ملزمان کی گرفتاری کیلے تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے جال بچھا رکھا تھا کہ بل آخر ملزمان کو پکڑنے میں پولیس کامیاب ہو گئی اور ملزم محمد ارشد ولد شاہ محمداور صفدر عرف عمر خاں کو رنگے ہاتھوں موٹرسائیکل فروخت کرتے گرفتار کر لیا اور ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں 6 موٹرسائیکل برآمدگی بھی لے لی اور یہ موٹرسائیکلیں زیادہ تر ہسپتالوں سے چوری ہوئی تھی اور ملزمان ان تمام موٹرسائیکلوں کو 1 ہزارو روپے لے کر کچھ دیر کیلے موڑسائیکل مکینکوں کے پاس کھڑی کر جاتے تھے اور دوبارہ یہ ملزمان دوسرے علاقے میں واردات کیلے چلے جاتے تھے ان ملزمان نے تحصیل یزمان میں موڑسائیکل چوری کرنے میں ات مچا رکھی تھی اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاری کیلے دن رات ایک کر رکھا تھا اور آخر کار پولیس کے پینکے ہوئے جال میں ملزمان پھنس گئے اور رنگے ہاتھوں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ہیڈراجکاں اور تفتیشی افسر شہزاد بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں 6 موٹرسائیکل برآمدگی ہو چکی ہیں اور مزید ان کے خلاف انٹروگیشن جاری ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں اور مزید ان سے تفتیش میں موٹرسائیکلیں برآمد ہو سکتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.