سندھ کے نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار سے محرومی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے:فہمیدہ منگن کا”نیوزنامہ”کو انٹرویو

183

برلن( اکرام الدین)نوجوان سماجی رہنما فہمیدہ منگن 1994 میں سندھ حیدر آباد میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ایماندار آفیسر طفیل احمد ASI کے گھر میں پیدا ہوئی میٹرک تک تعلیم انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدرآباد سے حاصل کی اس کے بعد انہوں نے نور شاہ کالج سے انٹر کی اور بعد میں انہوں نے سندھ ایگریکٹچل یونیورسٹی تنڈوجام سے BSC کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا BSC کے بعد انہوں نے سندھ ایگریکٹچل یونیورسٹی تنڈو جام سے MSC کمپلیٹ کیا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کے دل میں سندھ کے نوجوان مرد و خواتین کیلئے ایک جذبہ پیدا ہوا کہ سندھ کے نوجوان تعلیم سے کیوں محروم ہے فہمیدہ منگن کے دل میں اپنے ملک اور عوام کیلئے ایک جذبہ تھا کہ ہمارا ملک ترقی کرے سماجی رہنما فہمیدہ منگن نے”نیوز نامہ” کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ صوبہ سندھ کی عوام تعلیم اور روزگار سے محروم ہے جو حکومت وقت پر سوالیہ نشان ہے حکومت وقت نوجوان نسل کی تعلیم اور روزگار میں اہم کردار ادا کرے اسکا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے اعلی تعلیم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں طلبہ وطالبات کو بہت مسائل درپیش ہے حکومت طلبہ و طالبات کے مسائل کو فوری طرح حل کرے تا کہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کرے گی صوبہ سندھ کی حکومت سندھ کے سکول، کالج، اور یونیورسٹیوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرے تا کہ شعبہ تعلیم کے مسئلے حل ہوں گی اور نوجوانوں کو بہتر تعلیم ملے گی کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہم سب کا فرض ہے کرپشن ملک اور عوام کیلئے ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم کو متحد ہونا ضروری ہے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے عوام بجلی سے محروم ہے حکومت صوبہ سندھ کے عوام کو بجلی فراہم کرے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے منگہائی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ منگہائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے روز بروز منگہائی میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت کی طرف سے ہر چیز پر ٹیکس میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے حکومت کو چاہیے کہ خوارک کے چیزوں کا ریٹ کم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے دہشت گردی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک برا فیل ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ضروری ہے دہشت گردوں کے خلاف ہم سب ایک ہے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان، پولیس فورسز، رینجرز اور دیگر اداروں نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں پاکستان کے عوام دشمن کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور رہے گے سیاست کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سیاست کا معنی جھوٹ ہے لیکن عوام کو جھوٹ نہیں عملی کام چاہئے اسکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کیلئے چاہئے کہ ملک کی ترقی اور عوام کے خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کریں عوام کے ضروریات کو پورا کرے حکومت کو چاہئے کہ ملک کے اندر کارخانے بنائے اور اس میں بے روزگاروں کو روزگار فراہم دیں آخر میں انہوں نے یورپی انٹرنیشل میڈیا کے چیف معروف صحافی اکرام الدین اور”نیوز نامہ”کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی”نیوز نامہ”ادارے کو قائم و دائم رکھیں اور اللہ تعالی تمام مظلوموں پر اپنا رحم و کرم کرے اور ہر بندہ کوظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت اور توفیق عطا کرے۔آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.