چین میں الیکٹرک کا روں کی فروخت میں اضافہ

194

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں الیکٹرک کا روں کی فروخت میں اضافہ،چین چھوٹی کاروں کی بڑی مارکیٹ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکٹرک کاروں کی رفتار کم ہوتی ہے اور یہ تھوڑا فاصلہ طے کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔اسی وجہ سےچین چھوٹی کاروں کی بڑی مارکیٹ بن گیا، الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے، کار کی کم سے کم قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مختصر فاصلے کے لیے چھوٹے سائز کی گاڑیوں کا استعمال بڑھنے لگا، انتہائی کم قیمت اور باسہولت الیکٹرک گاڑیاں گھریلو خواتین سے لے کر پروفیشنلز میں بھی مقبول ہیں۔ان گاڑیوں کو ناصرف ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد باآسانی نکالا جا سکتا ہے بلکہ چھوٹی گلیوں میں بھی انہیں آسانی سے دوڑایا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.