’’پتر سرور تسی لوکاں نوں وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے ‘‘

142

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)’’پتر سرور تسی لوکاں نوں وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے ‘‘گور نر ہاؤس میں بزرگ خاتون نے گور نر چوہدری محمدسرور گلے لگا دیا ‘ لمبی عمر کیلئے بھی دعا کرتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کے اتوار کے روز گور نر ہاؤس عوام کیلئے کھلے جانے کے موقعہ پر عوام کی کثیر تعداد گور نر ہاؤس کو دیکھنے کیلئے گور نر ہاؤس پہنچی اس موقعہ پر سیالکوٹ سے آنیوالی بزرگ خاتون اماں صغری نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو پیار سے گلے لگا اور پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے گور نر ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’پتر سرور تسی لوکاں نے وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے ‘‘جس پرگور نر پنجاب نے انکا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر ان سے باتیں کرتے رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.