پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں برُ ی طرح شکست، بھارت فتح کے بعد فائنل میں

179

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاک بھارت میچ میں پاکستان کو برُی طرح شکست۔پاکستان کو ہرا کر بھارت ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے سپر فور مرحلے کے ایک میچ میں پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت نے پاکستان کے 238 رنز کے ہدف کو محض 40ویں اوور میں پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے دونوں اوپنرز روہت شرما اور شکھر دھون نے سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لیے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔شکھر دھون کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.