رینالہ خورد:مقامی15ویلفیئرٹیم کی طرف سے شجرکاری مہم کاآغاز

147

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)مقامی15ویلفیئرٹیم کی طرف سے شجرکاری مہم کاآغاز مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمدعمر مقبول تھے شجرجاری مہم میں 6سو پودے لگائے جائیں گے ترجمان تنظیم صابر خان پٹھان تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چکنمر15ون اے ایل کی مقامی سماجی وفلاحی تنظیم 15ویلفیئر ٹیم کی طرف سے وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے جاری شجرکاری مہم میں 6سو پودے لگانے کااعلان کیاگیاہے شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمدعمر مقبول نے پودالگاکر اس مہم کاآغازکیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمدعمرمقبول نے تنظیم کے عہدیداران چیئرمین صابر خان پٹھان، وائس چیئرمین احسن بلال، جنرل سیکریٹری محمدفاروق، فنانس سیکریٹری غلام صابر اور خصوصی تعاون پر معروف سماجی رہنما چوہدری اشتیاق جٹ کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہاکہ ہر گائوں اور قصبہ کی سطح پر اسی طرح کے جذبے کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ہر شخص شجرکاری مہم کو ذاتی طور پر قومی فریضہ اور آنیوالی نسلوں کے صحت مند مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا اپنا حصہ ڈالے تو اس بات کا پورا یقین کرلیاجائے کہ آنیوالے وقت میں موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ صحت مند فضا سے جان لیوابیماریوں سے چھٹکارا اور پانی کی قلت کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا انہوں نے میڈیاکے ذریعے عوامی پیغام میں لوگوں کو تلقین کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھل دار درخت لگائیں تاکہ تمام افادیت کے ساتھ ساتھ ملک سے غربت اور غذائی قلت جیسے مسائل سے بھی نبردآزما ہواجاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.