رینالہ خورد کی اہم خبریں

137

12ویں کلاس کی16سالہ طالبہ23دن سے لاپتہ
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)12ویں کلاس کی16سالہ طالبہ23دن سے لاپتہ جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا پولیس مصروف تفتیش بچی کا کبھی کبھار ذہنی توازن بگڑ جاتاتھا والدہ واقعات کے مطابق چکنمبر9ون ایل کے رہائشی شمشادرسول کی16سالہ بیٹی کنزہ شمشاد جو آئی ایل ایم کالج میں 12ویں کلاس میں بڑھتی تھی مورخہ20اگست کو گھر سے نکلی اور واپس گھر نہ پہنچی بچی کی والدہ نصرت پروین کے مطابق بچی کبھی کبھار ذہنی توازن کھو بیٹھتی تھی اور اس کے بعد پھر نارمل ہوجاتی انکا کہنا تھاکہ انہیں کسی پر کوئی شک شبہ نہ ہے ابھی تک اپنے طور پر تلاش کی انتھک کوشش کرچکے ہیں بچی کی اطلاع دینے والے کیلئے بھاری انعام کااعلان بھی کر رکھاہے اب پولیس کا تعاون بھی چاہتے ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر اختر خان کا کہنا ہے کہ ابھی میں نے دودن پہلے جارچ سنبھالا ہے معاملہ میرے علم میں نہ ہے ورثا نے مجھ سے تاحال کوئی رابطہ نہ کیاہے جیسے ہی تحریری درخواست موصول ہوگی بچی کی تلاش کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

بستی رحیم بخش میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر شہریوں کا سیدہ جگنو محسن کرمانی کو خراج تحسین
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)بستی رحیم بخش میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر شہریوں کا ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن کرمانی کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن کرمانی نے انتخابات سے قبل بستی رحیم بخش میں واٹر سپلائی ناقص صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہاں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کااعلان کیاتھا حلقہ بندیوں میں یہ علاقہ سیدہ جگنو محسن کرمانی کے حلقہ میں شامل نہ رہا جس پر اہل علاقہ کو تشویش تھی کہ شائد اب واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکے گا لیکن باوجود حلقہ نہ ہونے کے سیدہ جگنو محسن کرمانی نے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے ہی ہنگامی بنیادوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر مکمل کرواکر اسے استعمال کیلئے کھول دیا شہریوں رائو عتیق گوہر، شیخ حماد رضا، محمدسرفرازانجم، چوہدری خلیل احمد، سہیل شہزادلودھی، میاں محمد عرفان، رائو محمدعلی، رانا محمداصغرخاں، عبدالغفار چوہدری، شیخ آصف علی، شفقت رحمان کھوکھر ودیگران نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے پر سیدہ جگنو محسن کرمانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں وعدوں کی پاسداری کا علمبردار قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.