پولٹری میڈیسن ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ ریزنگ

81

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پولٹری میڈیسن ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کی گئی جس میں تمام عہدیداروں نے اپنا اپنا بھر پور حصہ ڈالا اور فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعادہ کیا پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمداحمد خان، علی رضا بودلہ، شیرازاحمد ودیگران نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے جاری ڈیمز بنانے کی مہم انتہائی مثبت اقدام اور پاکستان کے سنہرے مستقبل کی ضمانت ہے اس سے آنیوالی نسلیں بھرپور استفادہ حاصل کریں گی ہر شخص کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچتے ہوئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ مستقبل کی قحط سالی سے بچا جاسکے انہوں نے بالخصوص نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ڈیمز کی تعمیر کے شعور کو گھر گھر پہنچائیں اور سوشل میڈیا پر اس مہم کو موثر انداز میں چلائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.