قطر غیر ملکیوں کو شہریت دینے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر غیر ملکیوں کو شہریت دینے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہاگیاکہ ہر سال 100 غیر ملکیوں کو شہریت دی جائے گی اورانہیں قطری شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہوں گے ۔20 سال قطر میں رہنے والے غیر ملکی شہریت کے اہل ہوں گے جبکہ ایسے غیر ملکی شہری جو قطر میں پیدا ہوئے اورانہیں 10 سال گزر چکے ہوں وہ بھی شہریت کیلئے اہل ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.