سپرسٹار بننے کے متعلق شاہ رخ خان کابڑا انکشاف

122

ممبئی (شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سپر سٹار بننے میں بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا ہاتھ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے گیم شو ‘دس کا دم تھری’ کے پرومو کی شوٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بتایا کہ اگر انہیں فلم لکھاری سلیم خان سہارا نہ دیتے تو وہ کبھی بھی سپر سٹار نہیں بن پاتے۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ کئی سال قبل جب وہ دہلی سے کئی خواب لے کر ممبئی آئے تھے تو سلمان خان کے والد سلیم خان نے انہیں صرف گھر کی چھت فراہم کی بلکہ انہوں نے انہیں کھانا بھی میسر کرکے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سلمان خان کی وجہ سے ہی اس شو میں آئے، ساتھ ہی وہ ان کے کہنے پر ہر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو ان سے دبنگ ہیرو کہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.