وزیر ریلوے کے رویے کے سبب چھٹی مانگنے والے افسر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

173

اسلام آباد(نیوز نامہ) وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویے پر ریلوے کے اعلیٰ افسر کی 2 سال کی چھٹی کی درخواست ،شیخ رشید کاسخت اقدام، چھٹی مانگنے والے افسر حنیف گل کو عہدے سے ہٹادیا ۔ذرائع کے مطابق حنیف گل کی اب تک چھٹی منظور نہیں ہوئی، ان کو چھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی، فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔حنیف گل کی جگہ آغا وسیم کو چیف کمرشل منیجر ریلوے تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل نے وفاقی وزیر کا رویہ غیر مہذب اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے دو سال کی رخصت طلب کی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران ریلوے افسران کی جانب سے ریلوے کی آمدن بڑھانے سے متعلق تجاویز پر شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں۔حنیف گل کا کہنا تھا کہ مجھے چھٹی کی منظوری تک کام کرنے کا حکم ملا ہے جس کی تعمیل کر رہا ہوں لہذا جیسے ہی مجاز حکام چھٹی منظور کریں گے تو رخصت پر چلا جاؤں گا۔دوسری جانب چیئرمین ریلوے جاوید انور کا کہنا ہے کہ چھٹی لینا ہر سرکاری ملازم کا بنیادی حق ہے اور حنیف گل کی چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.