منی فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کا پاکستانی کھلاڑیوں کا خواب حقیقت قریب

153

اسلام آباد(نیوز نامہ)منی فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کا پاکستانی کھلاڑیوں کا خواب پورا ہونے کے قریب۔پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی کا کہنا ہے کہ سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کا خواب ایک حقیقت کاروپ دھارنے جارہا ہے، آئندہ ماہ پُرتگال کے شہر لزبن میں کھیلا جانے والےسوکا ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ایونٹ کے گروپ ’بی‘ میں اسپین، روس اور مالڈوا کے خلاف پاکستان ٹیم میدان میں اترے گی۔طارق لطفی پاکستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کئی بار کوچ رہ چکے ہیں اب انہیں مختصر فارمیٹ کی فٹ بال میں بھی ہیڈ کوچ بننے کا اعزاز ملنے جارہا ہے۔سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاںلیژر لیگس نےان کودی ہیں۔ سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ 23 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔طارق لطفی بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹریننگ کیمپ میں سخت تربیت حاصل کررہی ہے۔ ذہنی اور جسمانی طور پر بہت فٹ ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلینا مناسب نہ ہوگا۔ تمام کھلاڑی پہلی بار دنیا کی عظیم ٹیموں کے ساتھ مدمقابل ہوں گے، ان کی کارکردگی مسلسل انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لینے سے بتدریج بہتر ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.