پولیس گردی کیخلاف شہریوں کا ڈی ایس پی آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،دھرنا

147

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) عطائی ڈاکٹر کی ایما پر تھانہ سٹی میں شریف شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پولیس کا شہری کے گھر پر دھاوا بولنے اہل خانہ کو 2 گھنٹے تک ہراساں کرنے اور 10ہزار روپے رشوت کے بدلے رہائی دینے کے خلاف اہلیان رب نواز کالونی کا ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاج اور دھرنا تفصیلات کے مطابق محلہ رب نواز کالونی کے رہائشی نذیر احمد نے تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات سب انسپکٹر محمود الحسن کے خلاف ڈی پی او سیالکوٹ کو درخواست دے رکھی ہے جس میں مبینہ الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر کی پشت پناہی میں عطائی ڈاکٹر ذوالفقار سر عام نشہ آور ادویات فروخت کر رہا ہے جس کے خلاف احتجاج کرنے پر سٹی پولیس کے سب انسپکٹر نے عطائی ڈاکٹر کی ایما پر نذیر احمدکے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے اس کے گھر دھاوا بول دیا اور اس کی بیوی بچوں کو کئی گھنٹے تک ہراساں کیے رکھا اور ڈرا دھمکا کر 10 ہزار روپے رشوت وصول کی جس پر متاثرہ شخص نے ڈی پی او سیالکوٹ کو سب انسپکٹر کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دی لیکن بااثر پولیس آفیسر کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی جس پر تھانہ سٹی پولیس کے رویہ سے تنگ اہلیان رب نواز کالونی اور پولیس گردی کے شکار شہری نذیر احمد نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ڈی ایس پی آفس کے باہر سب انسپکٹر محمود الحسن ،سب انسپکٹر اویس کے خلاف شدید احتجا ج کیا اور دھرنا دیا متاثرین علاقہ نے دونوں کی بر طرفی کا مطالبہ کیا متاثرین نے وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

<سرکل ڈسکہ میں اغوا کی تین وارداتیںخاتون سمیت تین افراد اغوا مقدمات درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سرکل ڈسکہ میں اغوا کی تین وارداتیںخاتون سمیت تین افراد اغوا مقدمات درج تفصیلات کیتھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی بھاگو کی رہائشی گلشن بی بی کا جواں سالہ بیٹا دائود جو مقامی فیکٹری میں کام کر تا ہے گذشتہ روز وہ حسب روایت گھر سے فیکٹری گیا لیکن شام گئے تک واپس نہ آیا جسے تلاش کیا لیکن اس کے بارے میں کو ئی علم نہ ہوا مغوی دائو کی والدہ کو شک ہے کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ،تھانہ صدر کے علاقہ راجہ گھمان کے رہائشی محمد اسحاق کی جواں سالہ بیٹی آمنہ جو کہ الیکٹرونکس کی دکان پر ملازمت کر تی ہے کو اس کے والد محمد اسحاق نے موٹرسائیکل سوار ناصر شاہ سے لفٹ لے کر اس کے ساتھ اسے کام پر بھیجا جو کہ ناصر شاہ اسے کام پر چھوڑنے کے بجائے دوسری جانب لے گیا اور اسے اغوا کی کوشش کی تو آمنہ نے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگادی اور گر کر شدید زخمی ہو گئی جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ رانا سٹریت بازار ٹھٹھیارا ن کی رہائشی ماجدہ سلیم کا خاوند سلیم جو کہ مختلف اشیاء خرید کر سپلائی کرتا تھا گذشتہ روز دو لاکھ رو پے لے کر سامان خریدنے گیا لیکن تاحال واپس نہ آیا تھانہ موترہ ،صدر اور سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

<عمولی توتکرار پر تین افراد نے زدوکوب کر کے مدعی اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)معمولی توتکرار پر تین افراد نے زدوکوب کر کے مدعی اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ ترگا کا رہائشی شہباز احمد اپنے بھائی لقمان کے ہمراہ جا رہا تھا کہ ملزمان انور ،ابرار اور وقار مسلح ڈنڈے سوٹے نے انہیں مضروب کر کے شدید زخمی کر دیا وجہ عناد ان کے درمیان معمولی توتکرار ہو ئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا تھانہ موترہ پولیس نے شہباز احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

<دوران گشت وناکہ بندی چار ملزمان سے چرس ،ہیروئین اور اسلحہ برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) دوران گشت وناکہ بندی چار ملزمان سے چرس ،ہیروئین اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی عبداللہ ٹائون کے قریب ملزم آصف سے 1180گرام چرس ،نور مسجد کے قریب ملزم رضوان سے200گرام ہیروئین ،ستراہ پولیس نے موضع وڈالہ سندھواں میں ملزم محمد انور سے140گرام چرس اور موضع سرانوالی میں ملزم کامران سے ناجائز رائفل222برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.