وعدوں کو پورا کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر تمام ترتوانائیاں اور وسائل بروئے کار لاوں گی:جگنو محسن

1,236

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)انتخابی وعدوں کو انسانی وعدے سمجھتی ہوں وعدوں کی تکمیل ہماراخاندانی شعار ہے اللہ رب العزت کو گواہ بناکر کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر اپنی تمام ترتوانائیاں اور وسائل بروئے کار لائوں گی ان شاء اللہ حلقہ کے 3لاکھ 87ہزار افراد کی نمائندگی کا حق پوری ایمانداری سے اداکرتے ہوئے علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا ان خیالات کااظہار حلقہ پی پی184سے آزاد ممبر صوبائی اسمبلی بانی المحسن گروپ سیدہ جگنومحسن کرمانی نے حلقہ میں شکریہ رابطہ مہم کے دوران میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اپنے وعدوں کے مطابق قصبہ اختر آباد میں ذاتی گراہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں اور بہت جلد فلٹریشن پلانٹ پر کام شروع کردیاجائے گا حجرہ شاہ مقیم میں اپنے آفس کی تعمیر کاکام شروع کروادیاہے وہاں پر شیرگڑھ آفس کی طرح پورا سٹاف موجود ہوگا جو حلقہ کے عوام کے ایک ایک فردکے کام کو کمپیوٹر میں محفوظ کرکے اسے کام کے ہونے پر مطلع بھی کرے گا وہاں پر غریب مستحق افراد کیلئے فری دسترخون کا اہتمام بھی کیاجائے گا شیر گڑھ میں محسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر اتوار کو الگ الگ لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز بمعہ سٹاف مریضوں کے چیک اپ کے ساتھ ساتھ فری ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ کرتے ہیں جسے مزید فعال کیاجارہاہے آخر میں انہوں نے بتایا کہ ہم حلقہ سے تھانہ کچہری سسٹم کی ظلم وجبر پر مبنی سیاست کو ختم کرکے پنچائتی اور مصالحتی سسٹم کو فروغ دیکر عوام میں محبت، رواداری اور بھائی چائے کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے حلقہ کو امن کا گہوارہ بنانا میری اولین ترجیح ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.