گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول میں شجر کاری مہم و پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کی تقریب کا انعقاد

158

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول میں شجر کاری مہم و پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کی تقریب کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر اور سماجی رہنما بشیر احمد ناز کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر اور سماجی رہنما بشیر احمد ناز نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیااس موقع پر پرنسپل سکول ہذا میڈم زینت فردوس بھی ان کے ہمراہ تھیں بعد ازاں مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کیئے اور بشیر احمد ناز نے طالبات کو کیش پرائز بھی دیئے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر نہ کسی قوم نے ترقی کی اور نہ ہی کر سکتی ہے اسی طرح تعلیم نے بغیر نہ کسی معاشرے میں امن قائم ہوا اور نہ ہو سکتا ہے اسی لیئے تعلیم بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ؐ ہے اپنے حصہ کا ایک ایک پودا لگا کر علاقے کو خوبصورت بنائیں ،سماجی رہنما بشیر احمد ناز نے کہا کہ اب ان کا فوکس صرف اور صرف تعلیم کے شعبہ پر ہے جبکہ پرنسپل سکول ہذا میڈم زینت فردوس نے کہا کہ ہمیں شجر کاری مہم کے دوران 500پودے لگانے کا ٹاسک ملا تھا جو ہم نے پورا کر دیا نبی پاک ؐ کا فرمان ہے کہ جس نے دنیا میں ایک درخت لگایا گویا اس نے جنت میں درخت لگایا انہوں نے کہا کہ بچیوں کے لیئے کھیلوں کی گرائونڈ نہیں ہے انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا سکول ہذ کی آرٹس گروپ کی طالبہ اریبہ سرور نے جماعت نہم کے بورڈ کے امتحان میں 505میں سے500نمبر لے کر ضلع بھی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی سائنس گروپ کی تین طالبات ثناء یوسف ،علیشاء شاہد اور فاطمہ عثمان نے 505میں سے490نمبرلے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.