ڈسکہ کی اہم خبریں

155

ڈسکہ میں عیدا لاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈسکہ میں عیدا لاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی بھی ادا کی ،تین سو سے زائد مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی میونسپل کمیٹی کی جانب سے عیدالضحی کے تینوں روز صفائی اور جانوروںکی آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کیےگئے جبکہ عید الاضحی کی نماز کے دوران عید گاہوں اور مساجد کے باہر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کی طرح ڈسکہ میں بھی عیدا لاضحی مذہبی جوش وخروش اور قربانی کے جذبہ کے ساتھ منائی گئی صبح کاآغازنماز فجر کے بعد مساجد میں ملک پاکستان اورعالم اسلام کی سربلندی امن و سلامتی اور ترقی کی دعائوں کے ساتھ ہوا اس کے بعد تین سو سے زائد مقامات پر نماز عید الاضحی اد ا کی گئی جس کے بعد لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی پر عمل کر تے ہو ئے جانوروں کی قربانی دی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے عیدگاہوں اور مساجد کے باہر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے گئے درجنوں گاڑیوں اور چاند گاڑیوں پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین گھر گھر جا کر جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کیں، تاکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نہ لگ سکیں ۔

سابقہ دشمنی کی رنجش پر 9افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سابقہ دشمنی کی رنجش پر 9افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ ہپو گڑھا کا رہائشی جاوید بٹ اپنے خالہ زاد بھائی عباس بٹ کے ہمراہ اڈا پر کھڑا تھا کہ ملزمان ذیشان ،ہمایوں ،حماد ،ضمیر ،قاسم ،افضل ،خاور اور دو نامعلوم مسلح آتشیںاسلحہ آئے اور آتے ہی عباس بٹ پر فائرنگ کر کے اسے گولیوں سے چھلنی کردیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ملزمان ہوا ئی فائرنگ کر تے ہو ئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ مقتول کی ملزمان کے ساتھ سابقہ دشمنی چل رہی تھی افضل اور خاور کی ایما پر ملزمان نے عباس بٹ کو قتل کیا ہے تھانہ موترہ پولیس نے مقتول کے کزن جاوید بٹ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زور پر مقامی موبائل فرنچائز کے مینجر کو لوٹ لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زور پر مقامی موبائل فرنچائز کے مینجر کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ مسلمانیاں میں واقع ٹیلی نار کی فرنچائز کا مینجر اختر علی 2لاکھ 31ہزار رو پے کیش لے کر جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے 2لاکھ31ہزار رو پے نقدی دو عدد موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے اختر علی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

رشتے کے تنازعہ پر ملزم نے ڈیرہ پر بیٹھے تین افراد کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) رشتے کے تنازعہ پر ملزم نے ڈیرہ پر بیٹھے تین افراد کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گوئندکے کا رہائشی محمد یسین ،اسماعیل ،سلیم اور سلطان کے ہمراہ ڈیرہ پر بیٹھے تھے کہ ملزم فاروق مسلھ چھری آیا اور آتے ہی اسماعیل کو چھری کا وار کر کے زخمی کر دیا چھرانے پر سلیم اور سلطان بھی چھری لگنے سے زخمی ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم فاروق مدعی محمد یسین کی بیوی کے پہلے خاوند کا بھائی ہے اور ان کے درمیان رشتہ کا تنازعہ چل رہا ہے بمبانوالہ پولیس نے محمد یسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

دوران گشت و ناکہ بندی 5 ملزمان سے 36بوتل شراب ،ایک کلو چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی 5 ملزمان سے 36بوتل شراب ،ایک کلو چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بھلووالی میںملزمان جمشید ،خاور اور عمران شران فروخت کررہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے36بوتل ولائتی شراب اور 15ہزار رو پے رقم وٹک برآمد کر لی،موضع لدھڑ چوک میں ملزم عاطف سے دوران تلاشی ایک عدد ناجائز پسٹل30بور بمعہ4گولیاں برآمد لیں جبکہ صدر پولیس نے موضع تلہاڑہ میں دوران گشت ملزم قیصر سے 1060گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.